Posts

عزت کا جنازہ

Image
  آج میں ان کرداروں کو سر عام کرنا چاہتا ھوں جو محسن بن کر ہماری بیٹیوں اور عورتوں سے گھر بیٹھے زنا کر رہے ہیں اور اس زنا کے بارے میں خود وہ عورت بھی سمجھنے سے قاصر ھے جس سے اسکے گھر بیٹھے ہی زنا کیا جاتا رہا اور کیا جاتا رھے گا ۔ آج  ڈاکڑ ، نفسیاتی معالج ، حکیم ، پیر صاحب ، اساتذہ ان معزز پیشوں سے تعلق رکھنے والے مرد حضرات سب نہیں لیکن بہت سے شیطان جن میں انسانیت اور ایک محسن کی شناخت ملتی تھی آج ان معزز پیشوں میں چھپے زانی مرد اپنے گھر بیٹھے جس عورت کو پسند کر لیں یا جن پہ ان بد زات مردوں کا دل آ جائے جو انکے پاس اپنی بیماری اپنی تکلیف اپنی مصیبت اپنی پریشانی کے ساتھ جاتی ہیں یا ذہنی مرض جسمانی بیماری کے عارضے کے علاج کی غرض سے لے جائی جاتی ہیں  یا پھر اپنے مستقبل کو روشن کرنے کی نیت انہیں  ایک میل ٹیچر کے پاس لے جاتی ھے نہیں جان پاتیں کہ وہ وہاں سے صحت یا مستقبل لے کر اپنے گھر واپس لوٹ رہی ہیں یا پھر ایک درندے شکاری کی شہوت کی گولی بننے جا رہی ہیں ۔ آج ناقابل یقین معاملات آپ سب کے سامنے نکل کر سامنے آ رہے ہیں اور یہ حقیقت ھے کوئی مانے یا نہ مانے۔  ا...